Top Daily Quotes

یا رسول اللہ مجھے زنا کی اجازت دیجئے!

zina ki ijazat den Top Daily Quotes

پیغمبرعلیہ الصلوٰۃوالسلام ایک مرتبہ تشریف فرما تھے ۔آس پاس دوسرے لوگ بھی بیٹھےہوئے تھے۔کہ ایک نوجوان آیا اور آتے ہی کہنے لگا (یا رسول اللہ اتذن لی فی الزنا ء) اے اللہ کےرسول مجھے زنا کی اجازت دیجئے۔ اب اس کے بغیرنہیں رہ سکتا۔ پاس جو صحابہ کرامؓ بیٹھے تھےانہوں نے جب یہ بےہودہ بات سنی تو غصے سے لال پیلے ہو گئےکہنے لگے تم یہ حضورؐ کی خدمت میں کیا بول رہےہو؟۔۔شرم نہیں آتی تمہیں؟۔۔ لیکن آپؐ نے فرمایااس کو کچھ نہ کہو اور اس سے کہا اے نوجوان میرے پاس آ ۔آوہ کر بیٹھ گیا۔ پھرآپؐ نے انتہائی شفقت ومحبت سے پوچھا۔(اتحبہ لا مک؟) کیا تو اپنی ماں کیلئے زنا پسند کرتا ہے؟ کہ اس ساتھ کوئی زنا کرے؟وہ فوراًبول پڑا کہنے لگا(لا جعلنی اللہ فداک )میں قربان جاؤں اپنی ماں کیلئے کیسے پسند کر سکتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا (کذالک الناس لا یحبون لامھاتھم) بلکل اسی طرح دوسرے لوگ بھی اپنی ماؤں کیلئے نا پسند کرتے ہیں۔پھر پوچھا(اتحبہ لا بنتک؟) کیا تو اپنی بیٹی کیلئے زناء پسند کرتا ہے؟ وہ تڑپ گیا اور کہنے لگا ۔ نہیں آپؐ نے فرمایا( کذالک الناس لا یحبون لبنا تھم ) اسی طرح دوسرے لوگ بھی اپنی بیٹیوں کیلئے زناء گوارہ نہیں کرتے۔ اسی طرح پھر آپؐ نے اس بہن، اس کی خالہ وغیرہ کے متعلق سوال کیا وہ ہر سوال کے جواب میں نہ کرتا رہااور آپؐ فرماتے رہےاسی دوسرے لوگ بھی ناپسندکرتے ہیں۔ پھر آپؐ نے اپنا ہاتھ مبارک اُس کے سینے پر رکھا اور فرمایا: ( اللھم طھرقلبہ واغفر ذنبہ وحصن فرجہ) اے اللہ اس کے دل کو پاک فرمادے،اس کے گناہوں کو معاف فرما دے،اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فر ما۔اس محبت بھری نصیحت اور دُعا کی بر کت سے اس نوجوان کا دل اتنا پاک ہو گیا کہ وہ کہتا تھااس کے بعد مجھے زنا سے نفرت ہو گئ۔

مزید واقعات پڑہیں