Top Daily Quotes

تاریخ انسانی کا واحد حکمران

hazrat umar Top Daily Quotes

ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رات کو گشت کر رہے تھے۔ایک بدّو اپنے خیمے کے باہرزمین پر بیٹھا ہوا تھا۔آپ بھی اس کے پاس جاکر بیٹھ گئے۔اِدھراُدھرکی باتیں شروع کردیں۔ اچانک خیمے کے اندر سے رونے کی آواز آئی آپ نے پوچھا یہ رونے کی آواز کیسی؟ اس بدّو نے کہا اندر میری بیوی ہےدردِ زہ میں مبتلا ہے (بچے کی پیدائش کا وقت ہے) حضرت عمرؓفوراً گھر آئے اپنی بیوی اُمّ کلثومؓ کو ساتھ لیا اس کے پاس آگئے اور بدّو سے اجازت لیکر اُمِّ کلثومؓ کو خیمے کے اندر بھیج دیا ۔ ۔تھوڑی دیر کے بعد بچے کی پیدائش ہو گئی ۔اُمِّ کلثومؓ نے حضرت عمرؓکو پکار ا امیر المؤمنیں! اپنے دوست کو مبارک بعد دیجئے ۔ امیر المؤمنین کا لفظ سن کر وہ بدّو چونک پڑا اورادب سے بیٹھ گیا۔ حضرت عمرؓنے فرمایا ”کوئی بات نہیں، کل میرے پاس آنا میں اس بچے کا وظیفہ مقرر     کردونگا۔خُدا را۔۔۔ ! انصاف سے بتایئے ،آپ کو کسی بھی مذہب میں ، کسی بھی ملک میں ، دُنیا کے کسی بھی دور ایسا حکمران دکھائی دیتا ہے جس کی بیوی خاتونِ اوّل دایہ گیری کے فرائض سر انجام دیتی ہو اور وہ خود راتوں کو اُٹھ کر پہرہ دیتا ہو۔۔۔؟؟

مزید واقعات پڑہیں