Top Daily Quotes

بچے کی بسم اللہ اور باپ کی مغفرت

bismillah Top Daily Quotes

امام رازی ؒ لکھتے ہیں ۔
ایک مرتبہ حضرت  عیسیٰ علیہ السلام کاایک قبرپر گُزر ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ پر منکشف  فرمادیا کہ قبر والے کو شدید عذاب ہو رہا ہے۔ آپ کو بڑادُکھ ہوا،خیر آپ آگے چلے گئے۔چنددنوں کے بعد آپ سفر سے واپس تشریف لائےاور اُسی قبر کے پاس سے آپ کا گُزر ہوا۔ اب آپ پریہ بات منکشف ہوئی کہ قبر والے پر اللہ کی طرف سے رحمت نازل ہو رہی ہےاور وہ گویا جنت کی نعمتوں سے مالامال ہےاور فرشتےاسکے پاس نورانی طبق لیے کھڑے ہیں۔آپ کوبڑا تعجب ہوا کہ چند دن پہلے یہ شدید عذاب میں مبتلا تھا اب اچانک اس کی حالت کیسے تبدیل ہو گئی؟۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی اے اللہ ! یہ کیا معاملہ ہے؟ اللہ ربُ العزت نے وحی بھیجی کی اے عیسیٰ! یہ بندہ گنہگار تھا اور واقعی عذاب کا مستحق تھا۔ لیکن اس نے اپنے پیچھے ایک بیوہ چھوڑی تھی جس کے پیٹ میں اس کی امانت تھی ۔اس کی وفات کےبعد اس کا بیٹا پیدا ہو۔ جب وہ تھوڑا بڑا ہو تو اسے مکتب (مسجد ، مدرسہ)میں بھیجا گیااور اُستاد نےاسے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھائی اس بچے کے بسم اللہ پڑھنے سے مجھے حیاء آئی کہاس کا بیٹا زمین کے اوپر میرا نام لےاور میں زمین کے اندر اس کے باپ کو عذاب دوں ۔ پس اس بچےکے بسم اللہ پڑ ھنےکی وجہ سے میں نے اس کے والد سے عذاب اُٹھا لیااور معاف کر دیا۔

مزید واقعات پڑہیں