Top Daily Quotes

چیونٹی کی دُعا سے باران رحمت برس پڑی

Aik chievnti Ki Dua 1 Top Daily Quotes

ایک دفعہ حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے جن و انس کے لشکر سمیت باران رحمت کی د عا کیلئے باہر نکلے۔جب میدان کے قریب پہنچے تو اللہ رب العزت نے وحی بازل فرمائی کہ سب واپس چلے جاؤ۔بارش کیلئے دعا مانگنے کی ضرورت نہیں۔لہذا آپ نے سب کو واپسی کا حکم دیا۔لوگ بڑے حیران ہوئےکہ حضرت سلیمان ؑپہلے تو ہمیں لیکر آئےاور اب بغیر دعاکے واپس جانے کا حکم دے رہے ہیں۔لوگوں نے جب حضرت سلیمانؑ سےاس کی وجہ پو چھی انہوں نے اللہ رب العزت سے رابطہ قائم کیا۔ اللہ رب العزت فرمایاکہ آج میں نے ایک چیونٹی کی دعا پر بارش برسانے کافیصلہ کر لیا ہے۔جو تمہارے آنے سے پہلے میدان میں حاضر ہو کر دعا کر رہی ہے۔چناچہ حضرت سلیمانؑ کو اللہ رب العزت نے وہ چیونٹی دکھلائی جو اپنے ننھے ننھے بازواُٹھا کر پاؤں کے بل اللہ حضور کھڑی یہ دُعاکر رہی تھی۔( اللھم انی خلق من خلقک ولاغنی لی عن فضلک واسقنی برحمتک)۔ اے اللہ! میں بھی تیری مخلوق میں سےایک ادنی مخلوق ہوں۔ تیرے فضل سے بے نیازنہیں ہوں۔اے اللہ اپنی رحمت کی بارش نازل فرماکر میر پیاس بجھا۔

مزید واقعات پڑہیں